بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) چوہدری اصغر علی جاوید اسسٹنٹ کمشنربورے والا رانا اورنگزیب خان نے محکمہ اینٹی کرپشن اور تحصیلدار کے عملہ کی مدد سے اربوں روپے کی سرکاری کمرشل اور زرعی اراضی واگزار کرالی،کمرشل اراضی پر بنایا گیا پیٹرول پمپ بھی سیل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی عدنان آصف بھٹہ اور تحصیلدار سید تقی شاہ کے ہمراہ اپنے عملہ کی مدد سے چونگی نمبر 5کے قریب لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک سے ملحقہ کروڑوں روپے مالیت کی چار کینال سے زائد سرکاری کمرشل اراضی واگزار کروالی،اس کمرشل قیمتی اراضی پر سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو کے دور میں نواحی گاؤں 505ای بی کے رہائشی سعودی عرب میں مقیم شخصیت چوہدری محمد اسلم تاج نے اپنے ذاتی تعلقات کی بناءچار کنال زائد اراضی 12سالہ لیز پر حاصل کر کے اس پر پٹرول پمپ قائم کرلیا تھا،لیز کی مدت ختم ہونے کے باوجود اس پر کاروبار جاری تھا، جسے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا رانا اورنگزیب خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی عدنان آصف بھٹہ، تحصیلدار سید تقی شاہ اورشہری پٹواری طاہر نذیر بھٹی محکمہ مال اور بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واگزار کروالیا اور وہاں قائم پٹرول پمپ بھی سیل کر دیا دریں اثناءانہوں نے نواحی گاﺅں 451ای بی ڈوگراں والی میں سو کنال سرکاری زرعی اراضی بھی واگزار کروالی.

بورے والا : سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی
Shares:







