بورے والا : سعودی عرب میں مزدوری کیلئے جانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) اپنوں کی خاطر روزی کماتے ھوۓ جان بھی چلی
گئی
سعودی عرب میں بوریوالا کا رہائشی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گاٶں 415 کا رہائشی صفدر ایوب روزگار کی سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھا۔ جو کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ صفدر ایوب کی میت ابھی سعودی عرب میں ہے