بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) الحبیب گراونڈ حبیب کالونی میں سرعام منشیات کی فروخت اور نشئیوں کی آماجگاہ
تفصیل کے مطابق بورےوالا حبیب کالونی کے رہاشیوں کے مطابق الحبیب گراونڈ میں آئے دن نشے کے عادی لوگ آتے ہیں.
نشہ آور ٹیکے کھیلنے والے بچوں کے سامنے بے خوف ہو کر لگاتے ہیں اس برے عمل سے وہاں پر کھیلتے ہوئے بچے بہت برا اثر لے رہے ہیں اور جب نشہ آور نشئی اپنی طلب پوری ہونے پر چلے جاتے ہیں تو ان کے جانے کے بعد ان کی پھینکی ہوئی سرنجوں کو اٹھا کر اپنی رگوں میں لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کھیلنے والے لڑکوں کی اپنی مدد آپ کے تحت نشئی ، پاوڈری اور انجکشن پارٹی کی چھترول کی گئی۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سیورج کا گندہ پانی بھی گراونڈ میں چھوڑا جا رہا ہے۔ مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.








