بورے والا : ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان قتل
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ناجائز تعلقات کے شبہ میں تین افراد نے نوجوان کو گلے میں پھنڈا ڈال کر قتل کر دیا۔سات گھنٹے نعش کھیتوں میں پڑی رہی پولیس حدود کا تعین کرتی رہی۔
تفصیلات مطابق بورےوالا کے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں علی شیر نامی نوجوان اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ موضع دونا سلدیرا کے قریب تین مسلح افراد نے انہیں روکا.
اور علی شیر کو گن پوائنٹ پر قریبی فصل میں لیجا کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر تم قریب آئے تو تمہیں بھی مار دینگے واردات کی اطلاع کے باوجود دو تھانوں کی پولیس سات گھنٹے تک اپنی حدود کا تعین نہ کر سکی اور نعش کھیتوں میں پڑی رہی۔
بعدازاں تھانہ فتح شاہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتول علی شیر کے انکی بہن سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔