بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر کالجز وہاڑی میاں اطہر نے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر پرنسپل زاہدہ ناہید، میڈم شفقت، میڈم غزالہ، میڈم خالدہ اور میڈم نعیمہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر کھلاڑی طالبات نے مارچ پاسٹ کیا طالبات نے رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس، ٹھگ آف وار اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز میاں اطہر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لئے مثبت سرگرمیاں ضروری ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی پڑھائی اور تعلیمی میدان میں آگے لے جاسکتا ہےجبکہ کھیلوں سے منفی سرگرمیوں کی جانب رجحان بھی کم ہوتا ہے۔ کالج پرنسپل زاہدہ ناہید کے مطابق سپورٹس ڈے جیسی سرگرمیوں سے بچیوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوگی اورجو طالبات کالج سے باہر مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں ان کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے تفریح کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے انہوں نے مزید بتایا بہت کم عرصہ می کالج کے اندر 60 کمپیوٹرز پر مشتمل لیب، لائبریری، ڈے کئیر سنٹر اور کیفے ٹیریا کا آغاز کیا گیا ہے

Shares: