بورے والا : گورنر پنجاب چوہدری سرور کی آمد اور خیالات کا اظہار

0
45

بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں
گزشتہ سال اورسیز پاکستانیز نے 22بلین ڈالرکا زرمبادلہ ملک میں بھیجا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا ساتھ دیا ہے قدرتی آفات ، زلزلہ اورسیلاب وغیرہ کے موقع پر اپنے پاکستانیوں کی بھرپور امداد کی ہے موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کی اولین ترجیح انصاف کی فراہمی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار چک نمبر241 ای بی بوریوالا میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار کا اہتمام چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی لندن چوہدری شہزاد کریم ایڈ ووکیٹ نے کیا سیمینار میںوائس چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی ، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری ، ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی ، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ ، علی رضا خان خاکوانی ،ندیم بھارہ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،ڈی پی او ثاقب سلطان المحمود ،پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، قربان علی چوہان، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگ زیب ، عثمان ابراہیم ،چوہدری قمرالزمان، ملک فاروق اعوان،صدر تحصیل بار بوریوالا ملک فرقان یوسف اورصائمہ نورین نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مز ید کہا کہ اوورسیز پاکستانی کو انصاف کی فراہم کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے

ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیز کے کیسز کا 6ماہ اور سول کورٹس میں 3ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا ہر ضلع میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کو فعال کر دیا گیا ہے اوورسیز کمیشن کی بدولت 50فیصد کیسز حل کئے جا چکے ہیںانہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے

مزید کہا کہ آب پاک اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے آب پاک اتھارٹی کے ذریعے پنجاب بھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا50فیصد بیماریاں مضرصحت پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہیں 50فیصد سے زائد لوگ گنداپانی پینے پر مجبور ہیںانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی انقلاب صرف کسان لا سکتے ہیں کاشتکاروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں کھاد ، زرعی ادویات ، بیج اور پانی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وائس چیئر مین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب چوہدری وسیم رامے نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اوورسیز پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیںمسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کرتی ہے

Leave a reply