بچوں اور خواتین کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے قائمہ کمیٹی کا بڑا اعلان

0
50

لاہور۔ (اے پی پی) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اشرافیہ کی بالا دستی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم، دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے، حکومت بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کو سختی سے روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کیلئے پہلے سے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے بلا تاخیر اپنا رد عمل دیا اور اس کیلئے ریاستی مشینری کو متحرک کیا گیا جس کا ثبوت ملزم کی چند گھنٹوں بعد گرفتاری اور اس کے خلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا میں اپنے معاشرے کا روشن چہرہ دکھانا ہے اس لئے اس طرح کے گھناؤنے واقعات قطعا ً قابل برداشت نہیں۔صرف قانون بنا دینا ہی کافی نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے اور حکومت اس کیلئے بھرپور اقدامات کرہی ہے۔

Leave a reply