بڑے ہوٹلوں کو سپلائی کیاجانے والا20من مضر صحت گوشت پکڑا گیا

مظفر گڑھ میں پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 20 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا،گوشت ملتان میں بڑے بڑے ہوٹلوں کو فراہم کیا جانا تھا.مظفرگڑھ میں ہیڈ محمد والا کے قریب پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے مشترکہ کاروائی کے دوران 20 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا.چوکی انچارج ہیڈ محمدوالا رمضان شاہد کیمطابق گوشت چوک سرور شہید سے ملتان لے جایا جارہا تھا،مضرصحت گوشت کو ملتان کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا.پولیس کیمطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ گوشت کے مالک سمیت 2 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں.پولیس کیمطابق پکڑے جانے والے مضرصحت گوشت کو تلف کیا جائیگا اور واقعے کا مقدمہ محکمہ لائیو سٹاک کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیاجارہا ہے.

Comments are closed.