بھوک ہڑتال ختم کر دی گئی
کوئٹہ میں کل میاں غنڈی کے قرنطینہ سینٹر میں موجود زائرین نے جو کہی دنوں سے بھوک ہڑتال کیا ہوا تھا، آغا رضا صاحب، سابقہ وزیر قانون و رکن شوریٰ عالی، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان کی باتوں کو سننے کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ زائرین نے آغا رضا صاحب سے مخاطب ہو کر کہا کہ چونکہ آپ (آغا رضا) اسوقت وزیر اعلیٰ صاحب کے رکن کابینہ بھی نہیں ہو اور نہ ہی ممبر صوبائی حکومت، لیکن پھر بھی آپ اس قدر پرخلوص کوشش کر رہے ہیں ہر حوالے سے (کھانے، پینے، صفائی، ستھرائی، میڈیکل ٹیسٹ، زائرین کی گھر واپسی و دیگر) جسکو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں زائرین نے کہا کہ آغا رضا صاحب شروع کے دنوں سے اور ہمیشہ سے دین و قوم کی خدمت سچے انداز میں کی ہے اور جھوٹ کہتے ہوئے نہیں سُنا ہے اور آغا رضا صاحب اقدار قومی و دینی کے مکمل پابند شخصیت ہیں، اسوجہ سے ہڑتال کو ختم کر رہے ہیں۔