بھٹہ مزدوروں نے کیا احتجاج
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ لیبر ویلفیئر کے افسروں کی ملی بھگت سے اینٹوں کی تیاری کا معاوضہ 1295 روپے فی ہزار اینٹ کی بجائے سرگودھا روڈ سمیت کئی علاقوں کے بھٹہ مالکان کی طرف سے 700 روپے فی ہزار اینٹ دینے کے خلاف خواتین سمیت سینکڑوں بھٹہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے ضلع کچہری اور ڈی سی آفس میں داخل ہونے والے مین گیٹ کو بند کرکے گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث درجنوں سائل سرکاری ملازمین اور کئی آفیسر ضلع کچہری میں گاڑیوں سمیت داخل نہ ہوسکے مظاہرین نے محکمہ لیبر سوشل ویلفیئر ای او بی آئی کے افسروں کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ اس ضلع میں کئی کئی برس سے ان محکموں میں تعینات افسروں کے اثاثوں کی تحقیقات کروائی جائے مظاہرین میں شامل بھٹہ مزدور عورتوں نے بھی سخت نعرہ بازی کی مظاہرے کے باعث سول لائنز روڈ پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا مظاہرین کی قیادت مزدور رہنماء شبیر حسین کر رہے تھے جنہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت کے شیڈول پر عملدرآمد ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا دریں اثناء محکمہ لیبر ویلفیئر سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی کے حکام نے ملی بھگت اور ناجائز املاک وغیرہ بنانے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے