کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ میڈیکل کالج

( وقاص باغی ٹی وی )کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ میڈیکل کالج اورنیازی میڈیکل کالج میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے قائم فیلڈزہسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں‘ ڈاکٹرز‘نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی ودستیابی‘ادویات کی فراہمی او رمریضوں کے کھانے پینے کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ فیلڈ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عاقب نذیر نیکوکارہ ، کالج پرنسپل ڈاکٹر حمیرا اکرم اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر بھی ہمراہ تھے۔

Comments are closed.