ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں کو گلدستے پیش کئے

0
52

ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر‘ ایم ایس ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر رجب علی ریاض وڑائچ‘ فوکل پرسن ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر محمد اسلم اسد اور فوکل پرسن برائے کرونا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں کو گلدستے پیش کئے اور ساتھ ساتھ ہدایات بھی دیں کہ گھروں میں اگلے 14 دن کس طرح گزارنے ہیں۔ ان مریضوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ خدانخواستہ گھر میں اگر کسی قسم کی تکلیف محسوس کریں تو فوراً کرونا آئیسولیشن وارڈ سے رابطہ کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے کہا کہ پہلے کی نسبت اب ٹیسٹوں کی رپورٹس جلدی آرہی ہیں اور اس میں مزید بہتری آجائے گی جب سرگودھا میں کرونا کے پی سی آر کی لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے مریضوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ عوام الناس اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ اپنے ہاتھوں کو صابن کے ساتھ بار بار دھوئیں اور اپنے چہرے کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ نیند اور خوراک کا خاص خیال رکھا جائے۔ ذہنی پریشانیوں سے بچیں اور اگر کسی کو خشک کھانسی‘ بخار اور سانس میں دقت محسوس ہو تو فوراً کرونا آئیسولیشن وارڈ کی ریسپشن پر آکر چیک کروائیں۔

Leave a reply