بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کادوبھائیوں پرچھریوں سے حملہ،ایک جاں بحق دوسرازخمی
مظفرگڑھ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کردیاگیا،چھریوں کے حملے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے پرانی بستی تلکوٹ میں 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کیاگیا،پولیس کیمطابق حملے میں ایک بھائی زوار جاں بحق اور دوسرا بھائی فضل زخمی ہوگیا.تھانہ سٹی پولیس کیمطابق حملے میں ملوث ملزمان کرم شاہ اور قمر آپس میں باپ بیٹا ہیں.حملے میں قتل ہونے والے شخص زوار نے اپنی بہن کو چھیڑنے سے قمر نامی ملزم کو منع کیاتھا اور ان میں تکرار بھی ہوئی تھی،جھگڑے کے بعد طیش میں آکر ملزمان نے زوار اور اسکے بھائی فضل پر چھریوں سے حملہ کیا.تھانہ سٹی پولیس کے مطابق مقتول کے والد نثار کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.