تجاوزات مافیا رعایت کے مستحق نہیں،بلا امتیار کارروائی جاری رہے گی، نذیر اللہ اعوان
پشاور۔(اے پی پی)میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سامان اپنے قبضہ میں لے لیا اورتھڑے مسمار کر دیئے۔لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان نے بنوں کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے شہریوں کی طرف سے سٹرکوں اوردکانوں کے باہر رکھے گئے سامان کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق ہماری کارروائیاں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،تجاوزات کی وجہ سے بازاروں میں کافی رش پیداہوتا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے میونسپل کمیٹی کا ساتھ دیں۔