تحریک انصاف کے مظفرگڑھ سے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نیب کے ریڈار پر آگئے

تحریک انصاف کے مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،نیب نے اسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سمیت مختلف افسران سے باسط سلطان بخاری اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب نےتحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری کے اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔نیب نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور دیگر متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے باسط سلطان بخاری اور ان کے خاندان کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کیں۔واضح رہے کہ سید باسط سلطان بخاری 2018کے انتخابات میں مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق سید باسط سلطان بخاری اور ان کے خاندان کے نام ملتان اور مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.