مزید دیکھیں

مقبول

پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کو کراچی شفٹ کردیا گیا

موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی...

پہلگام ڈرامہ،بھارت ایک اور الزام جھوٹا ثابت ہو گیا

پاکستان پر بھارتی الزام جھوٹ ثابت: آزاد کشمیر میں...

اللہ اکبر..تیار ہیں ہم، نیا ملی نغمہ ریلیز

اللّٰہ اکبر ۔۔ تیار ہیں ہم،موجودہ کشیدہ صورتحال کے...

نومئی مقدمہ، 20 ملزمان کو عدالت نے سنائی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی 2023...

تحریک حریت کے رہنمارمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو

سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی قابض انتظامیہ نے جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت کے ضلعی رہنماءمحمد رمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاہے۔ پولیس نے تحریک حریت ضلع کولگام کے سیکریٹری محمد رمضان شیخ کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد انکے خلاف پی ایس اے ڈوزیئر میں ان پر کشمیریوں کو پتھراﺅ کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ساٹھ سالہ رمضان شیخ پرپر انتظامیہ نے تیسری مرتبہ کالا قانو پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کولگام کی طرف سے رواںسال 27مارچ کو جاری کئے گئے نظربندی کے احکامات میں کہاگیا ہے کہ رام پورہ کولگام کے رہائشی ساٹھ سالہ رمضان شیخ جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک کاشت کار ہے کی حریت پسند سرگرمیوں کے ساتھ وابستگی ہے ۔