تحریک ِ صوبہ ہزارہ نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

0
70

ایبٹ آباد : تحریک ِ صوبہ ہزارہ نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا،ویلج کونسل سے لیکرتحصیل نظامت تک اپنے پارٹی اُمیدوار کھڑے کریں گے،شہداءِ تحریک ہزارہ کی قربانیوں کو مٹنے نہہیں دیں گے باباحیدرزمان ہزارہ کی شناخت تھا ان خیالات کا اظہارچیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردارگوہرزمان خان،سرپرستِ اعلیٰ سلطان العارفین خان جدون،صوبائی صدرصابرخان جدون،ڈپٹی سیکریٹری جنرل گل زیب خان،فنانس سیکریٹری غلام محمد،سردارخالد گوہرخان،سردارکلیم،سردارواجدخان،سردارنیامت خان اور دیگر نے ہزارہ ہاؤس دیوال میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار گوہرزمان خان نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کسی بڑی پارٹی کا حصہ بننے کی بجائے اپنی شناخت اور صوبہ ہزارہ کی تکمیل کے لئے سیاست کا کوئی میدان خالی نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ شہداءِ ہزارہ کے خون کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی جب بابا حیدرزمان نے عمران خان کے ایبٹ آباد جلسہ کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تو تحریک انصاف کے قائدین نے موجودہ سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی قیادت میں تحریری معاہدہ کیا تھا کہ شہداءِ ہزارہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور ان کے خاندان کو مالی امداد بھی دی جائے گی لیکن ہزارہ کے تحریک انصاف کے رہنما ؤں نے آج تک اس پر عمل نہیں کیا سردارگوہرزمان خان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کا قیام ایک اٹل حقیقت ہے اور صوبہ ہزارہ سے پہلے پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں بننے دیں گے انہون نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کویونین کونسل کی سطح تک منظم کریں گے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل سے لے کر تحصیل چیئرمین شپ تک حصہ لیں کر صوبہ ہزارہ کے مشن کو آگے بڑھائے گے سرپرست اعلیٰ تحریک صوبہ ہزارہ سلطان العارفین خان نے کہا کہ صوبہ ہزارہ سے منحرف ہونے والے عوام اور دھرتی کے دشمن ہیں جن لوگوں نے صوبہ ہزارہ کے نام پر سیاست کر کے مفادات حاصل کئے ان کے کردار سے ہزارہ کے عوام آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کسی بڑی سیاسی پارٹی کا دم چھلہ نہیں بنے گی بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے صوبہ ہزارہ سمیت ہزارہ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ بابا حیدرزمان خان مرحوم کے مشن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر موقع پر ہزارے وال قوم کر ترجمانی کریں گے مشاورتی اجلاس میں ایبٹ آباد،حویلیاں،گلیات اور لورہ سرکل کے نمائدوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

Leave a reply