قصور
تھانہ سٹی پتوکی کا محرر جلاد بن گیا سٹی تھانہ پتوکی کے محرر عباس نے دیگر ملازمین کے ساتھ بوڑھے زمیندار پر تشدد کر کے لہو لہان کر دیا
تفصیلات کے مطابق راجوال ضلع اوکاڑہ کے رہائشی معروف زمیندار چوہدری محمد انور کے ہاں وقار اور دیگر ملازمین کام کرتے تھے وقار کی بہن کو ندیم، انور اور سفیان وغیرہ اغواء کر کے لے گئے تھے اور زمیندار چوہدری انور کا دو لاکھ روپے بھی قرض دینے تھے چوہدری انور مدعی مقدمہ کو لے کر ملزمان کی تلاش میں پتوکی پہنچے ملزمان سے مغویہ اور دو لاکھ روپے کا تقاضا کیا جس پر ملزمان تھانہ سٹی پتوکی کے محرر عباس سے ساز باز ہو کر زمیندار چوہدری انور اور مغویہ کے مدعی مقدمہ وقار کو سٹی تھانہ پتوکی میں بند کروا دیا راشی محرر عباس نے دیگر ملازمین کے ہمراہ بوڑھے زمیندار پر شدید تشدد کیا جس پر زمیندار کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں اور وہ لہو لہان ہو گیا زمیندار چوہدری انور اس ٹائم تھانہ سٹی پتوکی کی حوالات میں زخمی حالت بند ہے چوہدری انور نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ محرر کی بدمعاشی بزرگ کو بھی نا بخشا
Shares:







