ٹوبہ ٹیک سنگھ:رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار بس اور ہائی ایس میں تصادم دس مسافر شدید زخمی تین کی حالت نازک
رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دس مسافر شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رجانہ پیرمحل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Shares: