ڈیرہ اسماعیل خان۔ 27 ستمبر (اے پی پی)پہاڑپور روڈ کوٹلہ لودھیان کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان محمد نعیم صدیق کا پاؤں پنڈلی سے کٹ کر مکمل جدا ہوگیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔علاقہ تیر گڑھ کا رہائشی انیس سالہ محمد نعیم صدیق ولد اللہ وسایا قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ڈھکی موڑ سے موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ لنک روڈ پہاڑپور کوٹلہ لودھیان کے قریب پہنچنے پر مخالف سمت سے تیزرفتار ڈمپر نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہوگیا اور اس کا دایاں پاؤں پنڈلی سے کٹ کر جدا ہوگیا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے زخمی نوجوان کی رپورٹ پر ڈمپر ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

تیز رفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار19 سالہ نوجوان زخمی
Shares: