تیز رفتار کوسٹر بس الٹنے سے 1 شخص جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ریگل سٹی نزد رضا چوک فیصل آباد روڑ بائی پاس پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی –
حادثے میں 1 نوجوان جاں بحق سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کردیا-
تیز رفتار کوسٹر بس لاہور سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار مسافر زخمی ہو گئے اور 1 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا-