جتوئی/ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز
گورنمنٹ کی جانب سے جتوئی میں 60 سال سے زائد عمر افراد کے لئیے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہوگیا ہے۔
جتوئی میں 60 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن آج سے شروع ہو چکی ہے جس میں معمر ترین بزرگ شہریوں کے لیے ویکسین جتوئی پہنچ گئی تحصیل بھر میں صرف ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں محکمہ صحت کا تربیت یافتہ ملازمین تعینات کردئیے ۔ 7 بیڈز کے ساتھ تمام تر طبی سہولیات فراہم ہیں ۔ رجسڑ معمر ترین افرد کو سب سے پہلے ویکسین لگے گی ۔ سنٹر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جن افراد کو 1166 سے میسیج آئے صرف وہی افراد ویکسین لگوانے آئیں۔ مزید اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروانے کے لئیے 1166 پر شناختی کارڈ نمبر لکھ کر بھیجیں۔

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Shares: