جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی ہونیوالے سینٹری ورکرز کیخلاف کارروائی

0
80

سرگودھا(اے پی پی) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر مفرورں اور کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان وڑائچ کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ محکمہ ہیلتھ میں سال 2007میں سینٹری انسپکٹرز بھرتی کیے تھے جن کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ہیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر9/2010تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرنے کے احکامات دیئے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محکمہ صحت میں سال2007میں جو بھرتی کی گئی تھی اُ س میں 29سینٹری انسپکٹروں کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوئے اور تنخواہوں کی مد میں تقریبا19لاکھ15ہزار9سو17روپے حکومت پنجاب کو نقصان پہنچایا گیا۔ جن کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا،جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے28ملزمان کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم عقل عباس جو کہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے ترک سکونت کر کے مفرور ہو گیا تھا۔ اب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایات کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھاکی ریڈنگ ٹیم نے امان اللہ گورائیہ، اے ایس آئی کی سربراہی میں 9سال سے مفرو اشتہاری ملزم عقل عباس، سابقہ سینٹری انسپکٹر، محکمہ صحت کی مخبری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریکوری کرنے کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply