جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں جنگ اور جیو کے سیکیورٹی سپروائزر محمد کبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ نامزد ملزم مشتاق سرکی اور گرفتار 13 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں 200 سے 150 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق 150سی200 مشتعل افراد جنگ جیو کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے آئے، مظاہرین کی قیادت مشتاق سرکی نامی شخص کررہا تھا،مشتعل افراد میں سے کچھ فون پر بھی کسی سے رابطے میں تھے۔
جنگ،جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ درج، تیرہ افراد گرفتار
