جواں سالہ لڑکے کی لاش برآمد
قصو
پتوکی سرائے مغل میں دو روز قبل گھر سے غائب ہونے والے جواں سالہ لڑکے کی درخت کے ساتھ لٹکتی لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کا رہائشی پندرہ سالہ ناظم دو روز قبل گھر سے نکلا تو رات کو واپس نا آیا جس پر اسکے والدین نے اسے ڈھونڈا مگر وہ نا ملا والدین نے تلاش جاری رکھی مگر بے سود
جبکہ گزشتہ روز اسکی لاش کھتیوں میں ایک درخت کے ساتھ لٹکتی ہوئی ملی جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھ پولیس تھانہ سرائے مغل نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم اگر اسکے ورثاء نے کاروائی کے لئے درخواست دی تو قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی