آئرن برادرز کو مبارک،اچھی خبریں آئیں گی، فردوس عاشق اعوان

0
40

آئرن برادرز کو مبارک،اچھی خبریں آئیں گی، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک ہو۔ یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔

چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کی عسکری قیادت کی وزیراعظم کو یقین دہانی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا۔علاوہ ازیں شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔

چین کے تعاون سے تیار ’بحرمساح‘ پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔

Leave a reply