کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں بریفنگ

0
54

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہئے،کشمیر میں کرفیو کو 50 روز ہو چکے،پلوامہ کے ثبوت مانگے تو بھارت نے بمباری کی، پائلٹ واپس کیا تو ہماری کمزوری سمجھا گیا،مسئلہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کے لیے آیا،مسئلہ کشمیرپردوایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں ،کشمیرمیں لاک ڈاوَن کو50دن ہو گئے،دنیا کوسمجھ آرہی ہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات اچھےنہیں،یہ ایک بحران کاآغاز ہےاوردنیا کواس کاسامنا ہوسکتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں80لاکھ افرادایک جیل میں رہ رہےہیں،مقبوضہ کشمیر کےلوگوں کوحق خودارادیت کاحق ملناچاہیے

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت جیل میں ہے ،پچاس دن سےکشمیر سےمتعلق خبروں کامکمل بلیک آوٹ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت مشکل ہوتے جا رہے ہیں ،اقوام متحدہ نےکشمیرسےمتعلق گیارہ قراردادیں پاس کررکھی ہیں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتاہے،ڈیموگرافی تبدیل کرنااقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ہمیں خدشہ ہےکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرسکتاہے،80لاکھ افرادکھلی جیل میں ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نےاپنے پائلٹ کی واپسی کوامن کےاقدام کےبجائےکمزوری سمجھا،بھارت نے پلوامہ واقعے پرثبوت مانگنے کےجواب میں بمباری کی ،آرایس ایس پردہشتگردتنظیم ہونےپربھارت میں کئی بارپابندی بھی لگائی گئی،بدقسمتی سےبھارت میں گذشتہ 6 سال سےنسل پرست جماعت حکمران ہے ،اقوام متحدہ کی 11قراردادوں میں مقبوضہ کشمیرکو متنازع علاقہ کہا گیا ،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیوہٹنےپربحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،بھارت پرانتہا پسند جماعت حکمرانی کر رہی ہے جومسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے ،میں نےصدرٹرمپ اوربورس جانسن سےمقبوضہ کشمیر پر بات کی،نیویارک میں صدر ٹرمپ ،جرمن چانسلراوردیگر عالمی رہنماوں سے ملاقات کی،

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات سےانکاری رہاہے،انتہاپسندبھارتی حکمران مسلمانوں اورعیسائیوں کوبھارتی شہری نہیں سمجھتے ،بھارت جھوٹا پراپیگنڈاکررہاہےکہ پاکستان سےدراندازی ہورہی ہے ،اگرکچھ ہواتواس کےاثرات برصغیرسےباہرتک جائیں گے

Leave a reply