ملتان میں ویٹرنری اسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت کے سبب غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ 9 کو فالج ہوگیا۔ محنت کش کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر نےمویشیوں کو زائدالمیعاد ویکیسن لگائی تھی – زائد المیعاد ویکیسن سے غریب محنت کش کی 16بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 9بکریوں کو فالج ہوگیا۔ملتان کے نواحی علاقہ بدھلہ سنت کے رہائشی محنت کش قسور حسین کی بکریاں بیمار ہوئیں تو وہ انہیں حیوانات اسپتال بدھلہ سنت لے گیا – جہاں ڈاکٹر خالد نے بکریوں کو حفاظتی ویکسین لگائی تاہم ویکسن لگنے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر قسور حسین کی 16بکریاں ہلاک جبکہ 9کو فالج ہوگیا – متاثرہ محنت کش نے متعلقہ ڈاکٹر پر زائد المیعاد ویکسین بکریوں کولگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے – دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لئے متحرک ہے اور متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے –
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025