حکم عدولی کیوں کی !مشیر خاص وزیراعلی پنجاب نےڈاکٹرکو نوکری سے برطرف کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھ دیا

0
78

وزیراعلی پنجاب کے مشیر خاص برائے فوڈ سردار خرم لغاری کی جانب سے مظفرگڑھ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ پیش آیا ہے،مبینہ طور پر من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانےپروزیراعلی پنجاب کے مشیرنے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھا اور سرکاری ڈاکٹر کو نوکری سے برطرفی کرنے کا کہاہے.مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانے پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر خاص برائے فوڈ سردار خرم لغاری نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو خط لکھا اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کے ایڈہاک ڈاکٹر محمد علی کو نوکری سے برطرفی کرنے کا کہا.مشیروزیراعلی پنجاب کے خط پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو انکوائری کا حکم دیدیا.ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی کے ڈاکٹر محمد علی کیمطابق یکم ستمبر کو انھوں نے مشیر وزیراعلی پنجاب کے حمایتیوں کی من پسند میڈیکل رپورٹ بنانے سے انکار کیا تھا،انھیں پیغامات ملتے رہے کہ مشیروزیراعلی پنجاب کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگ لوں.دوسری جانب مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کا موقف ہے کہ ڈاکٹر علی نے دوران علاج مریضوں سے برا سلوک کیا،مریضوں سے بدسلوکی پر ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کاروائی کا کہاگیا.انکی حکومت کسی کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کرے گی.محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کیخلاف درخواست دینے والے شخص اعظم اور ڈاکٹر علی کو 24 ستمبر کو انکوائری کے لئے طلب کرلیاگیا ہے،انکوائری کے بعد ہی حقائق معلوم ہونگے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی.جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست کوئی بھی دے سکتا ہے،مشیروزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی درخواست بھی انکوائری کے لیے متعلقہ محکمے کو بھجوائی گئی ہے.

ڈاکٹرمحمد علی

Leave a reply