فیصل آباد (محمد اویس) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے تحت حلقہ کے بوائز وگرلز تعلیمی اداروں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی بدولت درکار ضرورت پوری ہو گی۔ انہوں نے یہ بات ایم سی بوائز پرائمری سکول سرسید ٹاؤن میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔میاں نبیل ارشد‘ سکول انتظامیہ کے ارکان اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سکولوں و کالجوں میں تعلیمی سہولیات میں جدت اور وسعت کی جانب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ طالب علموں کو جدید تعلیم اور خوشگوار و محفوظ تدریسی ماحول فراہم کرکے ہی تعلیمی ترقی کا اعلی معیار قائم کیا جا سکتا ہے جس کے لئے وسیع پروگرام پر عل پیرا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی پر توجہ مرکز ہے اس سلسلے میں عوا می سہولت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول کو مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے اور اسے مڈل کا درجہ دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کو معیاری اور بامقصد تعلیم دیں تاکہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ترقی کے عروج تک پہچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ میاں فرخ حبیب نے کہا کہ نیک نیتی‘ اخلاص اور مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کی جستجو سے ہی چیلجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے لہذا عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے نوجوانوں کو کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔پرنسپل ادارہ نے اضافی کلاس رومز کے لئے فنڈز کی فراہمی پر میاں فرخ حبیب کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔///۔۔۔
ح
حکومت طالب علموں کو تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب
Shares: