حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے

چنیوٹ
حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اگر عوام اور تاجروں پر ٹیکسوں کا ڈالا گیا بوجھ نہ ہٹایا گیا اور فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائیرہ کار وسیع کر دیا جائےگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ۔نئے پاکستان میں عوام کی زندگی کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔انجمن تاجران ضلع چنیوٹ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس
ضلعی مرکزی انجمن تاجران چنیوٹ کے صدر حاجی محمد جمیل فخری نے ضلع چنیوٹ،چناب نگر،لالیاں،بھوآنہ اور دیگر علاقوں مارکیٹوں کے تاجررہنماﺅں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی لے کر سامنے آئی ہے اور عوام اور تاجروں کو ٹیکسوں کے ذریعے پریشان کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان تاجر برادری کے فیصلہ کے مطابق آج ضلع چنیوٹ میں مکمل طور پر شٹرداﺅن کیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کی تاجر برادری نے متفقہ طور پر مارکیٹوں دکانوں اور تجارتی مراکز کو بند رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال ٹوکن کے طور پر کی گئی ہے اگر تاجر اور عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد نہ کیا گیا اور ٹیکسوں کا خاتمہ ممکن نہ بنایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائےگا جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی

Comments are closed.