مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث دریائی کٹاؤ بڑھ گیا،دریائی کٹاؤ کے دوران سپربند بہہ جانے کی وجہ سے 2 بستیوں میں کھڑی فصلیں اور مکانات زیرآب آگئے.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث دریائی کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا،مقامی افراد کیمطابق طغیانی کے باعث تحصیل علی پور میں کندائی کے مقام پر سپر بند برجی نمبر 52 ہزار کا کچھ حصہ بھی دریا میں بہہ گیا.سپربند بہہ جانے سے 2 بستیاں بستی سانگھی اور بستی دریشک میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مکانات بھی زیرآب آگئے.مقامی افراد کیمطابق سپربند کی تعمیر کے دوران بھاری کرپشن کی گئی تھی،ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث سپربند بہہ گیا جبکہ کٹاؤ کے مقام پر پتھر اور مٹی ڈالنے کا کام سست روی کا شکار ہے.اس موقع پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کی غفلت اور مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج بھی کیا.دوسری جانب محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ علاقے میں پتھر اور مٹی کے ذریعے دریا کے پانی کو بستیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں.

Shares: