دنیاپور : ایسا اقدام جس سے دوریاں اور نفرتیں ختم ہو جائیں گی
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او نے مسجد اقصی کہروڑپکا روڈ میلسی چوک دنیاپور میں کھلی کچہری سے خطاب
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او مرزا رحمت علی نے دنیاپور میں مسجد اقصی کہروڑپکا روڈ میلسی چوک میں کھلی کچہری لگائی اس دوران انہوں نے جمعۃ المبارک کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے خیال اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس طرح کھلی کچہریاں لگانا اس بات کا پیغام ہے کہ ہم آپ لوگوں میں سے ہیں اور آپ کے معاشرے کا حصہ ہیں ہم آپ لوگوں میں جو منفی تاثر پولیس کے متعلق پھیلا ہوا ہے اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لئے ہمیں آپ لوگوں کا تعاون و محبت درکار ہے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید اس بات کی وضاحت کی ہم سب نے مل کر معاشرے کے امن و سکون کو یقینی بنانا ہے ایک معاشرے کی فرد کی حیثیت سے آپ اپنا کردار ادا کریں پاکستان مخالف اور جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ مل کر چلیں اپنے محلے گاؤں میں رہتے ہوئے دشمن عناصر پر نظر رکھیں مشکوک اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کریں پولیس آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی
خطاب کے اختتام پر مختلف افراد نے درپیش مسائل کی نشاندہی کی جس پر ایس ایچ او مرزا رحمت علی نے فوری طور پر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے