دنیاپور : ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں
دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی)) شہری صرف سچ اورحقیقی ایمرجنسی میں ہی پکار 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو اور سرکاری وسائل کا ضیاع نہ ہوان خیالات کا اظہار ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پکار 15 کی ماہانہ رپورٹ جاری کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے اور عوام النا س کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پکار 15 کا لاہور میں ہیڈ کوارٹرز قائم ہے
جہاں سے ضلعی پولیس دفاتر میں قائم کردہ یونٹ پر اطلاعات برائے فوری ایکشن ترسیل کی جاتی ہیں۔ پکار 15 پر تمام کالز کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں اور ایک پولیس کمیونیکیشن آفیسر عامر جمیل کو ڈسٹرکٹ لودہراں میں تعینات کیا گیا ہے۔پکار 15 لودہراں کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں پکار 15 پر 17325 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1641 کالز پر کاروائی کی گئی جبکہ 12015 کالز غیر متعلقہ تھیں، معلومات کے حصول کے لئے 752کالز پرشہریوں کی رہنمائی کی گئی۔ لودہراں پولیس نے بہترین پولسنگ کا مظاہر ہ کیا اور لودہراں پولیس کا ایوریج رسپانس ٹائم 14 منٹ رہا۔آخر میں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مہذب اور ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں تاکہ سرو س کے معیار کومزید بہتر و موثر بنایا جاسکے۔