دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیلدار ملک ندیم سیال کے مختلف دوکانوں پر چھاپے،صفائی سھترائی ریٹ لیسٹ اور وزن چیک کیے۔متعدد ہوٹلز نان شاپس اور رھیڑی مالکان کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔

دوکاندار صفائی سھترائی کا خیال رکھیں،ریٹس لیسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں اور نان روٹی کا وزن پورا رکھیں۔ملک ندیم سیال کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ دنیاپور تحصیلدار ملک ندیم سیال نے اپنے عملی کے ہمراہ شہر میں مختلف دوکانوں ہوٹلز نان شاپس اورفروٹس شاپس پر چھاپے مارے اس دوراں انہوں نے صفائی سھترائی ریٹ لیسٹیں اور اشیا کا وزن چیک کیا اور متعددہوٹلز نان شاپس اور رھیڑی مالکان کوسخت وارننگ کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا

اس موقعہ پر تحصیلدار ملک ندیم سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن شاہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی سھترائی اور ریٹس کے ساتھ ساتھ وزن چیک کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کیا کہ دوکاندار صفائی کاخیال رکھیں ریٹ لیسٹیں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور وزن پورا رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیلداروں ندیم کے اقدامات کو سراہا ہے اور گراں فروشوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: