دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کاظمی چوک دنیا پور کے قریب مارکیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی نعش کو فوری طور پر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر سیول ہسپتال پہنچا دیا ہے

جہاں پر بعدازاں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لاش دنیاپور کے قریب چک نمبر 307 کے رہائشی مشتاق احمد ولد عطا محمد کی ہے
بتایا جاتا ہے کہ مرنے والا شخص مشتاق احمد کا اپنی بیوی سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوکر نشے کا عادی ہو گیا تھا مرنے والے شخص مشتاق احمد یہ تین بچے تھے جن میں ایک بیٹی بھی شامل ہے

Shares: