دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان سے اچانک گولی چل گئی،وارڈ نمبر 2 کا رہائشی 18 سالہ امیر حمزہ دوست کے ہمراہ پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی،گولی لگنے سے امیر حمزہ شدید زخمی ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی امیر حمزہ کو ہسپتال منتقل کیا،زخمی امیر حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا،تھانہ سٹی پولیس نے جاں بحق ہونے والے وارڈ نمبر 2 کے رہائشی امیر حمزہ کے دوست کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-

دنیاپور : نوجوان گولی لگنے سے چل بسا تحقیقات جاری
Shares: