دنیاپور : وزیر جیل خانہ جات کا قیدیوں کے لئے انتہائی ایک اقدام کا اعلان
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) لاہورکی دونوں جیلوں سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے بینکوں کے کیش کاونٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قیدیوں کی رقم ان کے عزیزواقارب سے جیل کے اندرقائم کردہ بینک کے کاؤنٹر پروصول ہوں گے اوراخراجات کی رقم بھی اکاؤنٹ کےذریعے بھجوائی جائی گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار وڑائچ نے قیدیوں کی رقم محفوظ بنانےکیلئےاہم اقدام اٹھایا ہے اور قیدیوں کےپیسےمحفوظ بنانےکیلئےجیلوں میں بینک کاؤنٹرزبنانےکافیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سترہ بینکوں کومراسلہ بھجوادیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد صوبہ بھرکی42جیلوں میں بذریعہ بینک کے تعاون سے کیش کاؤنٹرزبنائےجاسکیں ۔
اس پہلے جیل عملہ پیسے وصول کرتا ہے اورکرپشن کی شکایات کا بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔پیسےمیں ہیرپھیرکی شکایات پربینک کاؤنٹرزبنانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔جیلوں کی انتظارگاہ اورجیل کے اندر بینک کاؤنٹرزپرقیدیوں کاعارضی اکاؤنٹ بھی بنایاجائےگا۔لاہورسمیت پنجاب کی جیلوں مین موجود قیدیوں کے10کروڑروپے سے زائد کے فنڈز عمومی طور پرجیل اکاؤنٹ میں موجودہوتےہیں،اتنی بڑی رقم کومحفوظ بنانےکاواحدطریقہ بینک ہیں اور کرپشن کی روک تھام کے لیے آئی ٹی کا استعمال ضروری ہے۔