راجن پور،کشمیریوں کے حق میں،بھارتی مخالف ریلیاں، سیمینارکا سلسلہ جاری
راجن پور۔(اے پی پی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیریوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔تحصیل جام پورمیں تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا،جس میں میں اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ افواجِ پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہروقت چوکس ہیں اور پوری قوم کشمیرکی آزادی کی جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔