راولپنڈی۔ (اے پی پی) سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر سرکل رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ فراڈ ڈکیت گروہ کی گرفتاری کے معاملہ پر دن رات محنت کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاہے۔پیر کے روز انہوں نے میڈیاکوبتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ راجہ عقیل مظہر، ساتھی ارباب اور منصور جاوید شامل ہیں۔ملزمان نے گوجرانوالہ کے رہائشی واجد علی کو گاڑی فروخت کرنے اور رقم کی ادائیگی کیلئے سواں اڈہ بلایا اور اس دوران ا سلحہ کے زور پر 7لاکھ روپے نقدی چھینی اور فرار ہو گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سی پی او فیصل رانا کی ہدایات پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار اور تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان لوگوں کو دھوکے سے بلا کر ان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لیتے تھے۔ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی اور گرد و نواح میں دہشت کی علامت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار
Shares: