رشوت نہ دینے پر تاجر برادری کی فلیکسز اتار پھینکیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر تحریک انصاف کے رہنماء اور چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اسلم بلوچ کی طرف سے رشوت کی دوسری قسط نہ پہنچائے جانے پر بلدیہ شیخوپورہ کے عملے نے ان کے پٹرول پمپ کی فلیکسیں زبردستی اتار دیں اس دوران تاجروں اور بلدیہ کے عملے کے درمیان جھگڑا ہو پڑا سینکڑوں تاجروں نے بلدیہ شیخوپورہ میں پہلے سے کہیں زیادہ کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا اور سخت نعرہ بازی کی دوسری طرف بلدیہ شیخوپورہ کے درجنوں ملازمین نے بورڈ ٹیکس کے عملے کو ہراساں کرنے اور زدوکوب کرنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرکے بلدیہ شیخوپورہ کے احاطہ میں احتجاجی دھرنا دیا جہاں پر درجنوں تاجر بھی نعرے بازی کرتے ہوئے پہنچ گئے تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق کونسلرز بلدیہ شیخوپورہ حاجی غلام نبی اور حافظ مدثر مصطفیٰ خان سمیت متعدد معززین نے بلدیہ کے عملے اور تاجروں کے درمیان تصادم نہ ہونے دیا الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے متعدد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پٹرول پمپ کی انعامی سکیم کے لیے عزیز بھٹی روڈ کے کھمبوں پر سٹیمرز اور فلیکسیں لگوانے کے لیے بلدیہ شیخوپورہ کے عملے سے رابطہ کیا تو کلرک راحت رسول نے بتایا کہ بورڈ ٹیکس کا ٹھیکہ نہ ہوا ہے آپ ایک لاکھ روپے دے دیں اور سٹیمر لگوا لیں جس پر اس کے ساتھ 50 ہزار روپے رشوت میں سٹیمر لگانے کا سودا طے ہوگیا جس پر اسے 25 ہزار روپے ایڈوانس دیئے گئے جبکہ 25 ہزار روپے ابھی دینے تھے کہ سٹیمر لگانے والے میرے ملازمین کو سرعام برا بھلا کہہ کر روک دیا گیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے کلرک راحت رسول اور اس کے ساتھیوں کے خلاف رشوت لینے کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست محکمہ اینٹی کرپشن کو دے دی گئی ہے ادھر بلدیہ شیخوپورہ کی لیبر یونین کے عہدیداروں قاسم حنیف راحت رسول اور دیگر نے بتایا ہے کہ بورڈ ٹیکس کے عملے کو شدید زدوکوب کیا گیا جس کے خلاف ہم نے ہڑتال کی ہے عزیز بھٹی روڈ پر سٹیمر لگانے کی اجازت کسی کو نہ ہے