رمضان بازاروں کی 1لاکھ من کے قریب سستی چینی کا ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے برآمدگی کا انکشاف

0
82

مظفگڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی مزیدساڑھے 7 ہزار من چینی برآمد کرکے 2 گودام سیل کردئیے.مظفرگڑھ میں زخیرہ اندوزوں سے چینی کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے چوک گودر میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ اور پولیس نےمزید 2 غیرقانونی گوداموں پر چھاپہ مارکر مزید ساڑھے 7 ہزار من چینی بھی برآمد کرلی لی.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران دونوں گودام سیل کردئیے گئے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ قریشی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں.ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں قائم گوداموں سے ملنے والی چینی جنوبی پنجاب کے مختلف رمضان بازاروں کے لئے شوگر ملز سے سستے داموں حاصل کی گئی۔ اس سے قبل بھی مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ سے بھی نجی گوداموں پر چھاپہ کے دوران 65ہزار من چینی برآمد کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی گوداموں سے ملنے والی چینی کی مقدار 1لاکھ من کے قریب پہنچ چکی ہے اور انتظامیہ رمضان بازار کے لئے حاصل کی گئی چینی کے نجی گوداموں میں موجودگی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں ڈال رہی ہے۔برآمد شدہ چینی کی مالیت اربوں روپے بتسئی جاتی ہے۔

Leave a reply