فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی) رواں سال پنجاب میں ایک کروڑ 67لاکھ 50ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کر کے ایک کروڑ 94لاکھ23 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پیداوار حاصل کی جائے گی۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ دنیا میں گندم کی کل کھپت642ملین ٹن سالانہ جبکہ پیداوار 701ملین ٹن ہے اور اس میں سالانہ 2فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں گزشتہ سال گندم کے زیر کاشت 9.039ملین ہیکٹر رقبہ سے 25.286 ملین ٹن جبکہ صوبہ پنجاب میں 6.778ملین ہیکٹر سے 19.13ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایاکہ شمالی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں دھان کے بعد26فیصد رقبہ پرکاشتہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے نئی اقسام کی دریافت کیلئے کالا شاہ کاکو میں گندم کا سب ریسرچ سٹیشن قائم کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے گزشتہ سال گندم کے پیداواری مقابلہ میں خوشاب کے ایک ترقی پسند کاشتکارنے 98من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے نیا ملکی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ میں گندم کی نئی اقسام دریافت کرنے پر تحقیقی کام ہو رہا ہے اور سائنسدان بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی، زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے والی، کم پانی اور موسمی حالات کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کی حامل نئی اقسام تیار کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے آبپاش و بارانی علاقوں کے ماحول کے مطابق اور مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل گندم کی اقسام تیار کریں۔انہوں نے بتایا کہ سمٹ اور مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے شعبہ گندم کے زرعی سائنسدانوں کے باہمی اشتراک سے 1965ء میں گندم کی چھوٹے قد والی نئی قسم میکسی پا ک متعارف کرائی گئی جس سے پاکستان میں سبز انقلاب رونما ہوا۔

- Home
- پاکستان
- فیصل آباد
- رواں سال پنجاب میں گندم کی کتنی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، ماہرین زراعت نے بتا دیا
رواں سال پنجاب میں گندم کی کتنی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے، ماہرین زراعت نے بتا دیا

Regional News6 سال قبل