بلوچستان پولیس قیام امن کیلئے کوشاں ہیں ‘کمانڈنٹ پی ٹی سی سلیم لہڑی
پولیس ٹریننگ کالج کے کمانڈنٹ محمد سلیم لہڑی نے کہاہے کہ پولیس امن وامان کی موجودہ صورتحال کا نہایت جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہے اورقیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کے جان ومال کاتحفظ یقینی بنارہی ہے پولیس اہلکاروں نے معاشرے میں ایک منفرد اورمعززپیشے کاانتخاب کیاہے عوام کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ ان کا فرض ہے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اورہرشہری کی عزت کے نفس کا خیال رکھنا ان پر لازم ہے لہٰذا وہ عوام کے محافظ اورمددگار بن کر اپنااوراپنے محکمے کا نام روشن کریں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ریکروٹ ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کینٹ میں 13ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل رحیم خان ڈی ایس پی ٹریننگ خورشید احمد بلوچ اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔کمانڈنٹ پی ٹی سی نے کہاکہ امن وامان کے قیام کیلئے بلوچستان پولیس کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔پولیس افسران اوراہلکاروں نے اس جہد مسلسل میں اپنے پیشہ ورانہ معیار کو مزید ترقی دینی ہے تاکہ آئندہ چیلجز کا سامنا کرنے کیلئے وہ پوری طرح تیار ہوسکیں، ان کا کہنا تھا کہ قانون اورریاست کی طاقت اوراللہ کی نصرت بلوچستان پولیس کے ساتھ ہے جس کے ذریعہ اس نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو شکست فاش دینا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے معاشرے میں ایک منفرد اورمعززپیشے کاانتخاب کیاہے عوام کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ ان کا فرض ہے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران انسانی حقوق کا احترام اورہرشہری کی عزت کے نفس کا خیال رکھنا ان پر لازم ہے لہٰذا وہ عوام کے محافظ اورمددگار بن کر اپنااوراپنے محکمے کا نام روشن کریں۔