زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی
مظفرگڑھ میں عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئےٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کرکے مسافروں سے لیاگیا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلادیا.مظفرگڑھ میں عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ نے کاروائی کی۔سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ کے مطابق بیرون شہر جانے والے شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 25 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے.جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیاگیا 16 ہزار روپے کا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا.سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ کیمطابق عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی جاری رہے گی.