سابق صدر سپریم کورٹ بار کا شیخوپورہ بار سے خطاب
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید محمد کلیم احمد خورشید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پرائیویٹ بل کو منظور کروا کر وکلاء کے لائسنس معطل کرنے کا اختیار حاصل کرنا چاہتی ہے وکلاء برادری کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی یہ گہری سازش ہے جو کبھی کامیاب نہ ہونے دی جائے گی ان خیالات کا اظہار سید محمد کلیم احمد خورشید نے یہاں سابق صدر بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ اور سابق جنرل سیکرٹری چوہدری انصار احمد رندھاوا کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی آزادی اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا ایسی کئی سازشیں جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے دور میں کی گئیں تھیں مگر کراچی تا خیبر تک وکلاء برادری نے متحد ہو کر ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا تھا اب پھر موجودہ حکومت کے دور میں وکلاء برادری کو دبانے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں جو کبھی کامیاب نہ ہونے دیں گے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید محمد کلیم احمد خورشید نے کہا کہ پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے عہدیداروں کو فوری طور پر وکلاء کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے اس پرائیویٹ بل پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے تمام بار ایسوسی ایشنز کے نئے عہدیداروں کو مبارک باد بھی دی