سامنے احتجاج ۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی

چنیوٹ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان کا آصف زرداری،فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاج ۔ حکومت کے خلاف نعرے بازی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی۔ تحصیل صدر سید کلیم امیر ۔ ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر جاوید اقبال قمر ۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام عباس ساقی ۔ سٹی جنرل سیکریٹری ثاقب علی کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کے افراد کو بلا جواز گرفتار کر رہی ہے جب کہ حکومتی ارکان جو کہ کرپشن میں ملوث ہیں انہیں کلین چٹ دیے ہوئے ہے ہم اس غلط اور دوہری پالیسی کو نہیں مانتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نیب غیر جانبدارانہ طور پر سب کی تحقیقات کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں سید علی رضا زیدی نے کہا کہ قیادت کی جانب سے کال کا انتظار ہے جس کے بعد احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور دما دم مست قلندر ہو گا

Comments are closed.