چنیوٹ
سانحہ اے پی ایس کے شہداء ہم تمہیں نہیں بھولے،،، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،،، تقریب میں سکول کے شہداء پبلک سکول کے لئے دعا کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول کے پیش نظر فوجی فاؤنڈیشن سکول چنیوٹ کے ننھے طلباء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ننھے طلبا و طالبات نے شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی،،، ننھے طلباء نے دہشتگردوں پر بروقت کارروائی کرکے نشان عبرت بنانے پر پاک فوج کو بھی زبردست خراج تحسین پیش اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،،، ننھے طلباء و طالبات نے شہداء پبلک سکول کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے،،، سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول وہ سانحہ ہے جسکو کبھی نہیں بلایا جاسکتا آج بھی اس سانحہ کو یاد کرکے آنکھیں نم ہو جاتی ییں۔ اس موقع موقع پر پرنسپل سکول کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔۔۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں نجی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
Shares: