ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ضلع ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہاہے کہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی ممکن ہے جس کے لئے دوررس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،چھوٹے کسانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں معیاری زرعی ادویات،بیج اور کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے جس کے لئے ہر سطح پر چیکنگ کا عمل تیز کیا گیاہے-انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ زراعت کے ضلعی افسران،کسان تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی-انہوں نے محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنرز پر زور دیا کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں -اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کسانوں کو سہولت کارڈز کے ہدف میں سے اب تک 22ہزار616کسانوں کو کارڈجاری کئے جا چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ تمام اہل کسانوں کو کارڈز جاری ہو سکیں اور ان کو سستے قرضوں کی سہولت دستیاب ہو-انہوں نے زرعی ادویات اور کھادوں کی سمپلنگ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جن دوکانداروں کے سمپل فیل ہوئے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی بھر پور پیروی کی جائے تاکہ انہیں سزا دی جا سکے اور زمیندار نقصان سے بچ جائیں
مزید دیکھیں
مقبول
کراچی،جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
کراچی شہر میں جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ نہ...
جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی
بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...
چیمپئنز ٹرافی فائنل:مدعو نہ کرنے پر پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی...
26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر...
لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن...
ساہیوال:ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کسانوں کے لیے خوشخبری
