سبی میں بم دھماکہ، چار ایف سی اہلکار شہید

ایف سی کے اہلکار بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے راستہ کلیئر کررہے تھے

بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔حکام نے واقعہ میں چار ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔زرائع کے مطابق ’واقعہ بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی پہاڑی علاقے سانگان میں پیش آیا جہاں ایف سی سبی سکاﺅٹس 154 ونگ کے اہلکار بم ڈسپوزل ٹیم کے ہمراہ نئی چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے راستہ کلیئر کررہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے زمین میں چھپائے گئے دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس میں 9 ایف سی اہلکار نشانہ بنے۔ان میں سے بعد ازاں چار اہلکاروں نے دم توڑ دیا۔باقی پانچ زخمی اہلکاروں کو علاج کی غرض سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا

Comments are closed.